پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل،خلاف ورزی پر جرمانہ

 خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار1 سے 5 لاکھ اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا:عمران شیخ 
لاہور(آئی این پی )محکمہ ماحولیات کی ہدایت پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل کردئیے گئے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے، خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیاہے ۔عمران شیخ کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار1 سے 5 لاکھ اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا، حکم نامہ 31  جنوری 2026 تک نافذ رہے گا،ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں ۔