لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ا?سٹریلوی ویمنز ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔انگلینڈ دوسری، بھارت تیسری اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم ا?ٹھویں، ا?ئرلینڈ نویں اور بنگلادیشی ٹیم 10ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ویمنز ٹیم کو امریکا کی جگہ 29-2025ء کے سائیکل کیلیے ایک روزہ کرکٹ کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے۔16 ٹیموں پر مشتمل 4 سالہ ا?ئی سی سی سائیکل کا ا?غاز 12 مئی سے ہوگا