جماعت اسلامی کے وفد کی لیسکو چیف سے ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی لاہورکے وفد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف انجینئر رمضان بٹ سے ملاقات کی۔ قیادت امیر جماعت اسلامی ضیا الدین انصاری نے کی۔ وفد میں وقاص بٹ، قیصر شریف، شاہد نوید ملک اور جبران بٹ شامل تھے۔ وفد نے لیسکو چیف کو شہر میں گلی، محلوں اور بازاروں میں جا بجا بجلی کے لٹکتے تاروں کے مسئلے کوجلد ازجلد حل کرنے کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔