جاپان: سانپ نے بلٹ ٹرین سروس کا نظام درہم برہم کردیا

 ٹوکیو (آئی این پی )جاپان کی مشہور اور مصروف ترین بلٹ ٹرین سروس اس وقت متاثر ہوئی جب ایک سانپ نے بجلی کی لائن کے گرد لپٹ کر پاور سپلائی میں خلل پیدا کر دیا۔ اس واقعے کے بعد تقریباً پانچ بج کر 25منٹ پر ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی ٹوکاڈو شنکانسن ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا۔ سانپ کی موجودگی کا واقعہ گیفو ہاشیما اور مایبار سٹیشنز کے درمیان پیش آیا۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد شام سات بجے کے قریب سروس کو بحال کر دیا گیا۔