بھارت نے شہبازشریف اور آئی ایس پی آر کے چینل بلاک کردیئے

شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں  تقریب سے خطاب کیا تھاجو بھارتی حکومت کو ناگوار گزار
 ڈی جی  آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشت  گردی اور جھوٹ کو  بے نقاب کیا  تھا 

اسلام آباد(آئی این پی ‘آن لائن)پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھار ت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر  بھی پابندی عائد کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کیا جو یوٹیوب چینل پر چلنے پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔اپنے موقف میں یوٹیوب انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکائونٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔   پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے  حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا ۔ مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور  میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کر دئیے ۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے  29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت  گردی اور جھوٹ کو  بے نقاب کیا  تھا ۔  جس کے بعد  مودی سرکار نے گھبراہٹ کے  عالم  میں گذشتہ روز   آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا ۔