لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کہتے ہیں ٹیم میں مسئلہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ کپتانی اور حکمتِ عملی کا ہوتا ہے ، اْن کا کہنا تھا کہ اگر کسی کپتان کو شین وارن ،عبدالقادر، مرالیتھرن یا ثقلین مشتاق جیسے عظیم اسپنر دے دیں تب بھی آپ ہارو گے کیونکہ جب آپ کا بولنگ سیٹ کرنے کا انداز ہی کمزور ہو۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیم میں اگر آپ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے لیجنڈری بولرز لے آؤں لیکن آپ کی کپتانی فیلڈ سیٹ کرنے کا انداز ٹھیک نہ ہو تب بھی آپ ان لیجنڈز کے ساتھ بھی ٹیم کو شکست سے
نہیں بچا سکتے۔ّ