ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ  میں پاکستان نے دوسری شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے ملائشیا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مصر میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، زکریا حیات اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ محمد سفیان خان اور محمد عماد نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ملائشیا کی طرف سے عبدالرؤف، احکم اللہ اور فطری ساری نے ایک، ایک گول کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔پاکستان اب اپنا تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا، جہاں فتح کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔