چین کے دریا میں کشتیاں ٹکرا گئیں،11افرادہلاک،5لاپتا

حادثے کے دوران 19 افراد دریا میں گر گئے، جن میں سے تین کو بچا لیا گیا،دیگر کی تلاش جاری
 بیجنگ (آئی این پی) چین کے جنوبی صوبے ہونان میں دریائے یوان شوئی پر ایک چھوٹی فیری اور آئل سپِل صاف کرنے والی بڑی کشتی کے تصادم میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے دوران 19 افراد دریا میں گر گئے، جن میں سے تین کو اسی روز بچا لیا گیا۔ حادثہ دریا کے اس مقام پر پیش آیا جہاں پانی کی گہرائی اوسطا 60 میٹر( 200 فٹ)اور چوڑائی 500 میٹر (1600فٹ) ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فیری کو دریا سے نکال لیا اور باقی لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے ۔