کشتی میں 19 سیلاب متاثرین سوار تھے، 18 کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے
تحصیل علی پور میں بھی کشتی ڈوب گئی، دس سے زائد افراد سوار تھے جانی نقصان نہیں ہوا:سی پی او ملتان
ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 19 افراد سوار تھے۔سی پی او ملتان کے مطابق کشتی میں سوار 18 افراد کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم متاثرین سیلاب کو موضع دراب پور سے ریسکیو کرکے لا رہی تھی۔ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں دس سے زائد افراد پہلے ہی سوار تھے، مزید ایک شخص نے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو پانی بھرنے سے کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی