میٹر ٹیمپر کرنیوالا الیکٹریشن گرفتار

 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)محکمہ واپڈا کی سرویلنس ٹیم (ڈی ایس یو) نے چھاپہ مار کر ڈیجیٹل میٹر ریورس کرنے اور میٹر ٹیمپر کرنیوالے الیکٹریشن کو گرفتار کرکے ڈیجیٹل آلات بر آمد کرلیے، مذکورہ شخص ایک سال سے زائد عرصہ سے ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل میٹروں کو بذریعہ موبائل ایپس ،ڈیوائس اور کمپیوٹرسے ریورس اور آہنی تار سے ٹیمپر کرتا ،جس سے واپڈا کو لاکھوں کا نقصان ہوتا ،واپڈا ٹیم نے خفیہ ادارہ کی نشاندہی پر محلہ غریب آباد میں چھاپہ مار کر وہاں سے الیکٹریشن ورکشاپ سے جدید کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ، آہنی تاریں اور دیگر آلات بر آمد کرکے عدنان کوپکڑلیا۔