بی ایس اساتذہ کی ترقی کیلئے پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ

16جون کو ایکولینس کمیٹی کااجلاس طلب ، کابینہ سے منظوری لی جائیگی 
لاہور( کرائم رپورٹر)چار سالہ بی ایس ڈگری ہولڈر اساتذہ کی ترقیوں کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے 16 جون کو ایکولینس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا،ایکولینس کمیٹی کے اجلاس میں چار سالہ بی ایس ڈگری کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کونئی پروموشن پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔بی ایس ڈگری کیلئے نئی پالیسی کی کابینہ کمیٹی سے باقاعدہ منظوری لیجائے گی،نئی پرموشن پالیسی کی منظوری کے بعد بی ایس ڈگری ہولڈرز کو بھی سنیارٹی کیمطابق ترقیاں دی جائیں گی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بی ایس ڈگری ہولڈرز کو سنیارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود پروموشن نہیں ملتی۔بی ایس ڈگری ہولڈرز آٹھ،آٹھ سالوں سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔نئی پالیسی کی منظوری سے 12 ہزار سے زائد بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو ترقیاں دی جائیں گی۔