انڈونیشیا :کان میں چٹان گرنے سے19افراد جاں بحق

پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کردیا
جکارتہ(آئی این پی )  انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور  8 زخمی  ہوگئے جبکہ   6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔یہ حادثہ   اس وقت  پیش آیا  جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی "باسارناس" نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے  تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے