غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس معطل

 لائسنس معطل ہونے کے باوجود گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا: سی ٹی او 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہیذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او کے احکامات کے مطابق مہلک یا غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جائیں گیسی ٹی او لاہور نے ہدایت جاری کی ہے کہ مہلک یا سنگین حادثے میں ملوث ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔ اسی طرح غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے مرتکب افراد کے خلاف بھی لائسنس معطل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او لاہور کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر ڈرائیونگ لائسنس کم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال کے لیے معطل کیا جا سکے گاانہوں نے واضح کیا کہ لائسنس معطل ہونے کے باوجود گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ مہلک حادثے میں معطل کیے گئے لائسنس کی بحالی صرف عدالت کے حکم سے ممکن ہوگی۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔