بیوی ناراض ہونے پر باپ نے 2 بچے مار ڈالے

 چک نمبر 557 گ ب کا آصف نشے کا عادی تھا ،گھر میں اکثر جھگڑا رہتا ،بیوی شازیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی 
 آصف نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر 8 سالہ بیٹی عدا فاطمہ اور 6 سالہ بیٹے محمد احمد کو تیز دھار آ لے سے قتل کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں بیوی سے ناراضی کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق چک نمبر 557 گ ب کے رہائشی آصف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا، جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس کی بیوی شازیہ بی بی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔پولیس کے مطابق اس پر آصف نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی 8 سالہ بیٹی دعا فاطمہ اور 6 سالہ بیٹے محمد احمد پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں بچے جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔