ومبلڈن میں سرینا ولیمز کی واپسی، انگوٹھی، گھڑی اور ناخنوں نے توجہ سمیٹ لی

کھیل کے دوران سرینا نے شوہر الیکسس اوہانیان کی جانب سے دی ہوئی تقریباً 3 ملین ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی
ومبلڈن(سپورٹس ڈیسک )ومبلڈن 2026 میں تقریبا 4 سال بعد سنگلز ٹینس میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمز اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مہنگی جیولری کی وجہ سے بھی خبروں میں آگئیں۔کھیل کے دوران سرینا نے اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کی جانب سے دی ہوئی تقریبا 3 ملین ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں 17 قیراط کا بیضوی سفید ہیرا مرکزی پتھر کے طور پر جڑا ہوا ہے۔ان کی ہلکے گلابی رنگ اور چمکدار مینی کیور (ناخنوں کی سجاوٹ) بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جسے سادہ مگر پرکشش انداز قرار دیا جا رہا ہے۔سرینا نے سوئس گھڑی ساز کمپنی آڈیمار پیگے کی ہیروں سے مزین اور سفید سونے سے تیار کردہ لگژری گھڑی بھی پہن رکھی تھی جس میں متعدد ہیرے جڑے ہوئے تھے۔