پیپلز پارٹی سندھ کا 5 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں  یوم سیاہ کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد کریں گی
کراچی (آئی این پی)پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 جولائی 1977 کے ضیاء الحق کے آمرانہ اقدام اور شھید بھٹو کی جمھوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف 5جولائی اتوار کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یوم سیاہ کے طور پر ریلیاں نکالی جائینگی۔نثار کھوڑو صدر پی پی پی سندھ نے کہا کہ 5 جولائی کو پیپلز پارٹی کے دفاترز پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے۔ پیپلز پارٹی کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں 5 جولائی یوم سیاہ کے موقعع پر ریلیوں کا انعقاد کریں گی