پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف  نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے اور انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات میں شرکت ممکن نہیں، اس لیے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں موجود بحران کا پہلے حل نکالا جائے، اس کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔ پارٹی کے مطابق کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست نہیں کی جائے گی اور ان کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔بیان میں کہا گیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی  کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، جبکہ انتخابی شیڈول پر نظرثانی کر کے تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے۔