لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ وائٹ بال پر بہت کام کر رہا ہوں جلد وائٹ بال میں بھی ایکشن میں نظر ا?ؤں گا میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سمیت تمام وائٹ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا کہنا تھا کہ کوچ عبدالرحمان کے ساتھ اسپن بولنگ کے شعبے پر کام ہو رہا ہے، ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے میں نے وائٹ بال سے اپنے کیرئیر کا ا?غاز کیا، میں ا?رم بال اور کریز کے استعمال پر کام کر رہا ہوں۔ساجد کا کہنا تھا کہ اس سال ٹیسٹ میچز کم ہیں لیکن دعا ہے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو، چار روزہ کرکٹ ٹیسٹ کیلئے اچھی نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ میں زیادہ میچز ڈراہونگے کوئی دیکھنا پسند نہیں کرے گا، کاؤنٹی کرکٹ کیلئے دو تین کلبز سے بات چیت چل رہی ہے۔ساجد نے کہا کہ اسکلز کیمپ میں ہمیں سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اظہر محمود کے ساتھ کام کیا ہوا ہے ہمیں ان سے فائدہ ہو گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساجد خان سے متعلق کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں ساجد خان کو ہونا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں اسپن وکٹیں ہوں گی بھارتی ٹیم پانچ اسپنر کے ساتھ جارہی ہیں اور ہماری ٹیم میں ایک اسپنر ابرار احمد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ساجد خان نے جتنا پرفارم کیا ہے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔