ماسکو (اے ایف بی)بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو قید کی سزا سنادی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اپریل میں روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو حراست میں لیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق نائب وزیر دفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا جس کے سبب انہیں عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔روسی عدالت کی جانب سے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔