اگلے مرحلے میں بلنگ کا میکانزم بنایا جائے گا:وزیر بلدیات،اجلاس
لاہور ( کرائم رپورٹر )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں قائم ستھرا پنجاب کنٹرول روم میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ سی ای اوز نے اب تک کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر پریذینٹیشن دی جبکہ وزیر بلدیات نے درکار ہیومن ریسورس کی بھرتی کیلئے ہدایات جاری کیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کنٹریکٹرز 3 ماہ میں مشینری اور انسانی وسائل کے چیلنجز ٹھیک کر لیں۔ انہوں نے کہا اگلے مرحلے میں بلنگ کا میکانزم بنایا جائے گا۔