پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 17 ہزار 732 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے پہلے دن 2200 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 17 ہزار 341 کی سطح عبور کی۔سٹاک مارکیٹ کا اختتام بھی تاریخ ساز رہا، کیونکہ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر پہنچا، جس سے سرمایہ کاروں کی خوشی کا سماں تھا۔