اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک

انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل حسن بھٹی کو اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتار کیاگیا تھا
ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا‘ شیخوپورہ کے قریب طبیعت خراب ‘ہسپتال میں دم توڑدیا

لاہور(کرائم رپورٹر) انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک ہو گیاایف آئی اے  حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے حساس ادارے کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل حسن بھٹی کو اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتار کیاتھا،ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا اور ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھا اس کیخلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھاملزم منڈی بہاؤالدین کے تھانہ ملکوال میں درج مقدمے میں اشتہاری تھا،ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ شیخوپورہ کے قریب ملزم کی طبیعت خراب ہوئی ،ملزم کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا