اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک بھر میں شب برات آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے اللہ کے حضور سجدہ ریزہونگے، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے بھی دعائیں کی جائیں گی۔ فرزندان اسلام مساجد میں شب بیداری کریں گے، خصوصی اجتماعات، محافل نعت بھی منعقد ہونگی۔ تلاوت قرآن ، دردوشریف اورنوافل کی ادائیگی کی جائے گی۔ شب برات میں قبرستانوں میں جاکر فرزندان اسلام ہمیشہ کیلئے بچھڑ جانیوالے اپنے پیاروں کی مغفرت وبخشش کیلئے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کریں گے۔ 15شعبان بروز بدھ کو روزہ بھی رکھاجائیگا، مختلف مساجد میں سحری کا بھی خصوصی انتظام کیاگیاہے۔