لاہور میں بسنت کے حوالے سے چھتوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے انسپکشن کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ ہر میزبان چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے اور کوئیک رسپانس ٹیمیں ہر چھت کے این او سی اور میزبان مقام کی جانچ پڑتال کریں گی۔ صرف وہی چھتیں پتنگ بازی کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں جو انتظامیہ کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق رجسٹرڈ ہوں، اور ایس او پیز میں مقررہ تعداد سے زائد افراد کے اجتماع کے لیے این او سی ضروری ہوگی۔کمشنر لاہور نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں بسنت کے ضابطہ اخلاق اور قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ نوجوانوں کو محفوظ بسنت کے بارے میں شعور دیا جا سکے۔ اب تک 2,276 سے زائد سیلرز (چھتوں کے مالکان/میزبان) کو این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ لاہور میں محفوظ اور ذمہ دارانہ بسنت کو یقینی بنایا جا سکے۔