وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں :فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں، کرکٹ میں بھارت کا رویہ سب کے سامنے ہیں، ہم نے جنگی اور سفارتی محاذ پر ملکر بھارت کو شکست دی، وزیراعظم اور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ایسی ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں‘ وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان رابطے اچھے ہونے چاہیے ، بات چیت کے ذریعے ہی مسال کا حل ہے، ریاست، امن، ترقی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ اینکرز الیون اور لندن میڈیا الیون کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صدر سینٹورس گروپ  ڈاکٹر راشد سومرو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں خوشحالی آتی ہے اور ایسی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں