ڈیفنس اے کے علاقے میں گریڈ 20 کے سابق سرکاری آفیسر کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔
چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور آسانی سے گاڑی میں آ کر اسے لے کر فرار ہو گئے۔پولیس نے تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ گاڑی کے مالک نصیرالدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔