کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
یہ واقعہ ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے ایک فلیٹ میں پیش آیا، جہاں زینب زوجہ زین عمر کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی لگ رہا تھا، تاہم مزید تفتیش کے دوران معاملہ مشکوک ثابت ہو رہا ہے، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار ہے تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔پولیس کے مطابق، لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے وہ اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہ رہی تھی، جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ مقتولہ کی لاش چار منزلہ عمارت کی چوٹی سے ملی، جہاں چوتھی منزل پر اس کا شوہر کی خالہ کا فلیٹ واقع ہے۔ لاش چھت کے فرش پر رکھی تھی اور اس پر دوپٹہ کا پھندا لپٹا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے شوہر ایک سکیورٹی ادارے میں ملازم ہے۔ واقعہ کے حوالے سے ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور مقتولہ کے شوہر، خالہ اور کزن کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔