ملزمہ کلثوم نیرات 3ساتھیوں کوبلاکر2لاکھ نقدی،قیمتی سامان لوٹ لیا
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گھرمہمان آئی خاتون ڈاکونکلی،3ساتھیوں کوبلاکرلاکھوں کی واردات کرکیملزم فرارہوگئے،گزشتہ روزنواحی گا ئوں185۔ای بی کے زمیندارمحمدعمیرکے گھر16موہلاں والی عارفوالہ سے کلثوم بی بی مہمان آئی ہوئی تھی، زمیندارعمیراپنی فیملی کے ہمراہ سورہاتھاکہ رات3بجے کیقریب تین نامعلوم ڈاکودیواریں پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوگئے اور آتے ہی ڈاکو ئوں اورکلثوم بی بی نے اسلحہ تان کراہل خانہ کوایک کمرے میں لے جاکریرغمال بنالیا،ملزمہ کلثوم بی بی اوراس کے ساتھی گھرسے2لاکھ نقدی،موٹرسائیکل اورگھرکاقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے ،واردات کی اطلاع پرپولیس نے کلثوم بی بی سمیت چارملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔