واشنگٹن (آئی این پی)وینزویلا میں حراست میں لیے گئے 6 امریکیوں کو رہا کر دیا گیا اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ہمراہ امریکا واپس پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کے بعد واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے نئے آغاز پر زور دیا تھا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ابھی ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہم وینزویلا سے 6 یرغمالیوں کو وطن واپس لا رہے ہیں، گرینیل اور میرے پورے عملے کا شکریہ، بہت اچھا کام ہے!۔