پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے اطلاق کے پہلے دن ہی تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
اس روز مجموعی طور پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے، جس میں 40,636 ٹریفک چالانز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 15,428 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 4,388 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔حالیہ ترامیم کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت اب تک 4 لاکھ 47,713 چالانز کیے جا چکے ہیں، جن سے قریباً 49 کروڑ 52 لاکھ روپے کے جرمانے وصول ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، 63 ہزار گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کے پیش نظر سسٹم کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج صوبہ بھر میں روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان اعداد و شمار میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چالانز شامل نہیں ہیں، جو مجموعی تعداد اور رقم میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔