پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 275 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس نے 1 لاکھ 61 ہزار 461 پوائنٹس کی کم ترین جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی کمی کو ایک بڑے منفی رجحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ماہرینِ معیشت کے مطابق مسلسل مندی کا رجحان سرمایہ کاری کے اعتماد پر دباؤ ڈال رہا ہے، جبکہ عالمی اور مقامی معاشی عوامل بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔