لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد گاڑی کے ذریعے ہیروئن کی ترسیل میں مصروف تھا جب اسے دورانِ چیکنگ روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 2500 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیپولیس نے ملزم ارشد کو موقع پر ہی گرفتار کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہیایس پی سٹی بلال احمد نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے مزید مو?ثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔