ایمرجنسی ستوسز اکیڈمی میں سرٹ مقابلے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2025 کا دوسرا دن جوش و جذبے سے جاری رہا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق پاکستان بھر سے آنے والی ٹیموں کے ساتھ چائنہ سے آئی ٹیم سمیت مجموعی طور پر 61 ٹیمیں اس مقابلے میں شریک ہیں۔افتتاحی سیشن کے دوران سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مختلف شہروں سے آنے والی ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘‘یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں اسے خوب سے خوب تر بنانا ہے۔ اگر ہم اپنے علاقوں کو ماڈل نہیں بنائیں گے تو اور کون بنائے گا۔ اللہ ہمیں اس ملک کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کی توفیق دے۔’’انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام ٹیموں کی بہترین کارکردگی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں