کاہنہ سے 2 ملزم گرفتار،لاکھوں کی منشیات برآمد

اسلم اور رضا ملزم علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر لاہور میں بیچتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون ڈویڑن پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروش مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہیں۔اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کے مطابق کاہنہ 5 نمبر اسٹاپ اور کاچھا روڈ پر کارروائی کے دوران دو ملزمان اسلم اور رضا کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو ہیروئین اور 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی ماڈل ٹائون سیدہ شہربانو نقوی نے اے ایس پی کاہنہ، ایس ایچ او اور پوری ٹیم کی بروقت اور مئوثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔