صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو شام میں مداخلت نہ کرنے کا انتباہ

اسرائیل  شام اور اس کی نئی قیادت کو غیر مستحکم کرنے سے گریز کرے:امریکی صدر کا بیان 
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے    کہا  ہے  یہ بہت اہم ہے  اسرائیل شام کے ساتھ ایک مضبوط اور حقیقی مذاکرات کو برقرار رکھے اور کوئی ایسی چیز نہ ہو جو شام کی ایک خوشحال ریاست میں تبدیلی میں مداخلت کرے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   مزید کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان اچھے تعلقات اکتوبر میں غزہ کی نازک جنگ بندی کے بعد مشرق وسطی میں وسیع تر امن کے لیے ان کی کوششوں میں اضافہ کریں گے۔