پاکستانی اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایمن خان سے ملے تو وہ انہیں چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے، کیونکہ اس وقت ایمن کی عمر 14 سال تھی جبکہ منیب کی عمر 19 سال تھی۔ تاہم، چند سال بعد جب دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی تو ان کے درمیان محبت کا آغاز ہوا اور انہوں نے جلد شادی کا فیصلہ کیا۔منیب بٹ نے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ 'گرل فرینڈ' اور 'بوائے فرینڈ' کے تعلقات کے بجائے اگر کسی کو کوئی پسند آ جائے تو اسے فوراً شادی کر لینی چاہیے۔ انہوں نے ایمن خان سے اپنے تعلقات کو اسی بنیاد پر شروع کیا اور بہت جلد منگنی اور شادی کے مراحل طے کیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں اور والد بننے کے بعد وہ زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہو گئے ہیں۔ وہ ایمن خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی سمجھداری کی وجہ سے ایمن انہیں بڑی لگتی ہیں، حالانکہ ان دونوں کے درمیان عمر کا فرق چھ سال ہے۔