کراچی (آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے کراچی ائیر پورٹ خودکش حملہ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر خودکش حملے سے متعلق سی ٹی ڈی تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد ملزمان میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب کا نام بھی شامل ہے جبکہ عبدالرحمان عرف رحمان گل کے علاوہ نجی بینک کی حب چوکی کا افسر اور اکانٹ ہولڈر بھی نامزد ہیں ۔