خاتون بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر امریکہ سے پیرس پہنچ گئی

واشنگٹن (آئی این پی )  خاتون بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر امریکا سے پیرس پہنچ گئی۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ نیویارک سے پیرس جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جہاں جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر تعطیلات کے باعث مسافروں کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بغیر بورڈنگ اور ٹکٹ کے جہاز میں سوار ہونے کے بعد فرانس جا پہنچی۔