اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ کے علاقے فیض آباد میں باپ کا 5 سالہ بیٹی پر مبینہ تشدد، ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی پانچ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کی بیوی حلیمہ بی بی بھی چھری کے وار سے معمولی زخمی ہو گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔