باپ اور منہ بولی بیٹی پر تشدد، ملزموں کے خلاف مقدمہ

قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ الہ آباد نے گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی محمد عثمان کی مدعیت میں اپنے اور اپنی منہ بولی بیٹی پر تشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد عثمان نے پولیس کو بتایا کہ ندیم اور محمد احمد اپنے چھ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مل کر انہیں اور ان کی منہ بولی بیٹی (ع) کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔