لاہور میں حبس اور شدید گرمی برقرار، آج بارش کا 60 فیصد تک امکان

لاہور میں حبس اور شدید گرمی برقرار، آج بارش کا 60 فیصد تک امکان

صوبائی دارالحکومت لاہور میں حبس اور شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے موسم میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جس کی وجہ سے حبس کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور میں آج 20 سے 60 فیصد تک بارش کا امکان موجود ہے، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔