ڈی ایچ اے فیز 5 میں سرونٹ کوارٹر میں آگ لگی‘5سالہ سعد اور3سالہ علیزہ زندگی ہارگئے
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں، جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔