بلوچستان میں سیاسی رہنمااورایرانی باشندے سمیت پانچ افراد قتل

َْؐؐکوئٹہ(آئی این پی ) صوبہ بلوچستان کے دو اضلاع میں تشدد کے  مختلف واقعات میں  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اورایرانی باشندے سمیتپانچ افراد  جاںبحق ہوگئے  ۔تفصیل کے مطابق قلات میں دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ نیمرغ میں پیش آیا۔قلات پولیس  اہلکار محمد امین نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس علاقے میں قبائلی شخصیت اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سخی عبدالرحیم ساسولی پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملے میں قبائلی رہنما اور ان کا ایک ذاتی محافظ مارے گئے جبکہ دوسرا محافظ زخمی ہوگیا۔