بھارت کیلئے آئندہ ردعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا: خواجہ آصف

راج ناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں  دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور  خطرناک نتائج کا حامل ہوگا
 بھارت کیلئے بہتر یہی ہوگا  وہ اپنی سٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  معرکہ حق یادوں میں آج بھی زندہ ہے، ہمارا آئندہ ردِعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا۔بھارت کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں پر ردعمل میں وزیر دفاع نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی جانب سے دہرائے جانے والا بیانیہ مایوسی اور واضح بے چینی کا عکاس ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہوسکا اور اس نے بھارت کی طرف سے خود ساختہ بحرانوں پر انحصار کو ہمیشہ کے لیے بے نقاب کردیا، بھارت کی طرف سے اس نوعیت کی دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ ایک متوقع جاہلانہ حرکت ہے۔۔انہوں نے  کہا  میں راج ناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں  دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، بھارت کے لیے بہتر یہی ہوگا  وہ اپنی سٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔