جانتا ہوں وہاں پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، وہاں لوگوں نے حالیہ جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی تھی: قومی اسمبلی میں بیان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے ایران امریکہ جنگ کے بعد یو اے ای میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا، بیرسٹر گوہر نے کہا یو اے ای ہمارا دوست ملک ہے لیکن جو کچھ ہوا اس پر تحفظات ہیں، اسد قیصر نے کہا کہ بھارت اور امریکی پاسپورٹ والوں کو سفر کی اجازت دی جا رہی پاکستانیوں کو نہیں، خواجہ آصف نے کہا جب آپ کسی ملک میں رہ کر اسی کے خلاف فریق بنیں گے تو وہ ردعمل تو دے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یو اے ای میں بارہ چودہ سال رہا ہوں، میں جانتا ہوں وہاں پاکستانیوں کے ساتھ جو ہورہا ہے، اسی نوے فیصد وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے حالیہ جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی، جب آپ کسی ملک میں رہ کر اسی کے خلاف فریق بنیں گے تو وہ ردعمل تو دے گا۔کل ایوان کو مکہ معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی