اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے امن، معاشی تعاون، مکالمے اور ترقی پر مزید توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری اور خطے میں اپنے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی تعاون اور تنازعات کے پُرامن حل پر مبنی ’’شنگھائی جذبے‘‘ سے سیکھنا چاہیے۔پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایس سی او کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کا کردار ملک کے علاقائی اور عالمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی رابطوں، معاشی تعاون اور علاقائی یکجہتی کے فروغ کا اہم موقع فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس)، اسلام آباد اور چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ مشترکہ سیمینار ’’ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی جذبہ اور اسلام آباد کے ساتھ ایک نیا سفر‘‘ میں بطور مہمانِ خصوصی کیا