شراب سپلائی کرنے والے دو ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طارق اور وقاص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 35 لیٹر دیسی کھلی زہریلی شراب، رقم اور وٹک بر آمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اندرون شہر سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان گیلنوں میں شراب بھر کر ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ استعمال کرتے جبکہ بعض اوقات پیدل بھی سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی فرحت عباس نے شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ علی نقی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے