لاہور میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا

لاہور میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا

 لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔مزید برآں، محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج 20 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، بادلوں کی آمد کے سبب سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، اور بارش سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔  دوسری جانب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اسلام آباد میں مختلف علاقوں میں موسمی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سیدپور اور پی ایم ڈی میں 43 ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں 12 ملی میٹر، گولڑہ میں 5 ملی میٹر، پیرودھائی میں 4 ملی میٹر اور شمس آباد میں 2 ملی میٹر بارش شامل ہیں۔  اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ امدادی اور خدماتی ادارے چوکنا رہیں۔ واسا حکام کے مطابق، نالہ لئی میں پانی کی سطح پر نظر رکھی جا رہی ہے، اور نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے پاکنگ کا عمل جاری ہے۔  
خیبر پختونخوا میں جاری تیز بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچے شامل ہیں۔اس کے علاوہ، تیز بارشوں کے باعث صوبے میں 9 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 5 جزوی اور 4 مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ نقصانات کی نگرانی کریں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بروقت انجام دیں۔