ویب ڈیسک: امریکہ نے ایک بار پھر ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی ایران کے متعدد مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق، حملے کے دوران بندر عباس، قشم جزیرہ، آبنائے ہرمز کے قریب اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق، سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملہ ہوا، جس میں 5 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔ قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب بھی 5 سے زائد دھماکے ہوئے، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔علاوہ ازیں، جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، اور امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔ ڈپٹی گورنر کے مطابق، سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں، اور دونوں طرف سے صورت حال کشیدہ ہے۔