سوئٹزرلینڈ کی معروف فوڈ کمپنی نیسلے نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) لورانٹ فریکس کو اچانک برطرف کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لورانٹ فریکس کو کمپنی کے بزنس کنڈکٹ کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر، اپنے ڈائریکٹ سب اورڈینیٹ کے ساتھ رومانوی تعلق چھپانے کے الزام میں برطرف کیا گیا۔کمپنی نے اس معاملے کی تحقیقات باہر کے وکیل کی مدد سے، چیئرمین پال بلکے اور لیڈ انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر پابلو اسلا کی نگرانی میں کیں۔ پال بلکے نے کہا کہ یہ فیصلہ کمپنی کی اقدار اور مضبوط بنیادوں کے مطابق ضروری تھا، اور ساتھ ہی لورانٹ فریکس کی کمپنی کے لیے برسوں کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
لورانٹ فریکس کی کمپنی میں خدمات:
1986ء سے نیسلے میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔
2014ء تک یورپی آپریشنز کی قیادت کی۔
سی ای او بننے سے قبل لاطینی امریکا ڈویژن کی سربراہی کی۔
2008ء کے بحرانوں سے کمپنی کو نکالنے میں رہنمائی کی۔
نیا سی ای او:
نیسلے نے لورانٹ فریکس کی جگہ فلپ ناورٹیل کو نیا CEO مقرر کر دیا ہے، جو پہلے کمپنی کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ بھی رہ چکے ہیں۔
2001ء میں نیسلے کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔
وسطی امریکا میں مختلف اہم کردار ادا کیے۔
2013ء سے 2020ء تک میکسیکو میں کمپنی کے کافی اور مشروبات کے کاروبار کی قیادت کی۔
چیئرمین پال بلکے نے کہا کہ بورڈ فلپ ناورٹیل پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور کمپنی کی حکمت عملی یا کارکردگی کی رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔